لیجنڈری کرکٹر کی ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی

آسٹریلیا کےجنگلات میں لگی آگ سےمتاثرہ افراد کی مدد کےلئے چیرٹی میچ کھیلاجائےگا۔ جس میں رکی پوٹنگ ۔ شین وارن سمیت متعدد سابق آسٹریلوی کرکٹرز شریک ہوں گے۔۔۔آسٹریلیا کےجنگلات میں لگی آگ سے کئی لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اس سلسلےمیں مدد کےلئے چیرٹی میچ منعقد کرنے کا اعلان کیا جو آٹھ فروری کو رکی پوٹنگ الیون اور شین وارن الیون کےدرمیان کھیلاجائےگا۔ میچ میں سابق آسٹریلوی اسٹارز ایڈم گلکرسٹ ۔ بریٹ لی ۔ جسٹن لینگر ۔ مائیکل کلارک ۔ شین واٹسن اور ویمن کرکٹر ایلکس بلیک ویل بھی حصہ لیں گی۔ میچ سےحاصل ہونےوالی آمدنی بش فائر فنڈ میں دی جائےگی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے