پاکستانی کھلاڑیوں نے تہلکہ مچادیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے انکار کے ایک دن بعد ہی قومی کھلاڑیوں نے بنگلادیش کی ٹی ٹوینٹی پرائمیر لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے تباہی مچا دی ۔۔۔۔۔ ایونٹ میں کھلنا ٹائیگز کی نمایندگی کرنے والے قومی فاسٹ باولر محمد عامر نے شاندار بولنگ کراکر سب کو حیران کردیا ۔۔۔ محمد عامر نے ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میچ میں راج شاہی راوئلز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں کامیابی دلا کر اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچادیا ۔۔۔۔۔ کوالیفائر کے اہم میچ میں محمد عامر نے ایک کے ایک وکٹیں لیں جس کے بعد وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔۔۔ محمد عامر کی شاندار کارکردگی دکھا کر بی پی ایل کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔۔۔۔ انھوں نے بنگلادیش کی پرائیمر لیگ میں سب سے کم رنز دیتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جو کہ بی پی ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے ۔۔۔ محمد عامر نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔۔۔۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے اپنی کارکردگی مسلسل ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلنے کو قرار دے دی ۔۔۔۔۔ محمد عامر نے اسی میچ میں شعیب ملک کو بھی آؤٹ کیا ۔۔۔ محمد عامر نے راج شاہی کے کھلاڑی شعیب ملک کو اسی رنز بناکر کیچ آؤٹ کراویا ۔۔۔۔ شعیب ملک نے بھی راج شاہی کی نمایدگی کرتے ہوئے ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور اسی رنز اسکور کیے ۔۔۔۔ بنگلادیش پرائمیر لیگ کے ایک اور میچ میں شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باولرز کی درگت بنادی ۔۔۔ شاداب خان لمبی اننگز کھیل کر سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا ۔۔۔۔ ایونٹ کے ایلیمنٹر مقابلے میں شاداب خان نے اکتالیس گیندوں میں چوسٹھ رنز بنائے ۔۔۔۔ اُن کی یادگار اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے