فاسٹ باؤلر سےالجھنا مہنگاپڑگیا، 2 سال کی پابندی لگ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کےفاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پر نسل پرستی پرمبنی جملے ادا کرنے والے شخص پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا شکار شخص دو سال تک انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کےمیچز دیکھنے بھی کسی اسٹیڈیم میں نہیں جاسکے گا۔۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کےدوران ماؤنٹ منگونی میں کھیلےگئے ٹیسٹ میچ کےدوران واقعہ پیش آیا تھا۔ جوفرا آرچر کے آؤٹ ہونے کےبعد پویلین لوٹتے وقت تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے آرچر پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔ جسکی جوفرا آرچر نے شکایت جمع کرائی۔ اور سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی پوسٹ کی تھی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے