آئی سی سی 2019 کا ایوارڈ کس کس نے جیتا ؟

آئی سی سی نے دوہزارانیس میں بہترین کارکردگی دکھانےوالے کھلاڑیوں کےلئے ایوارڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان کےبابراعظم دوہزارانیس کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کا کپتان بھارت کےویرات کوہلی کو مقرر کیا ہے۔۔ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے روہت شرما ۔ محمدشامی ۔ کلدیپ یادو شامل ہیں۔۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ ۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ ۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جوز بٹلر جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک شامل ہیں۔۔
ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بھارت کے ویرات کوہلی کو مقرر کیا گیا ہے۔۔ ٹیم میں بھارت کے میانک اگروال انگلینڈ کے بین اسٹوکس ۔ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور بی جے واٹلنگ اور نیل ویگنر شامل ہیں۔۔۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ۔ اسٹیوون اسمتھ ۔ پیٹ کمنز ۔ مچل اسٹارک ۔ نیتھن لائن بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی آئی سی سی کا ایوارڈ نہیں جیت سکا۔ کرکٹر آف دا ائر کی سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی انگلینڈ کےبین اسٹوکس نے جیتی۔ پیٹ کمنز ٹیسٹ اور روہت شرما ون ڈے کرکٹر آف دا ائر قرار پائے۔ مارنس لبوشین نے ایمرجنگ کرکٹر اور دیپک چاہر نے ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا۔ ایسوسی ایٹ کرکٹر اسکاٹ لینڈ کےکائل کوٹزر رہے جبکہ بہترین امپائر کا ایوارڈ انگلینڈ کےرچرڈ النگ ورتھ نےجیتا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے