کرکٹ کےساتھ فلم انڈسٹری میں نام بنانےوالےکھلاڑی

کرکٹ اور فلم انڈسٹری کا بہت قریبی تعلق سمجھاجاتا ہے۔ بالخصوص بھارت میں کئی کرکٹرز فلم اور ڈراموں میں کردار ادا کرچکے ہیں۔ بھارت کےعلاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے بھی کئی کرکٹرز کرکٹ کےمیدانوں کےعلاوہ اداکاری میں صلاحیتوں کےجوہردکھاچکےہیں۔

محسن حسن خان

پاکستان کےاسٹائلش اوپننگ بلےباز محسن حسن خان نے ریٹائرمنٹ کےبعد فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ محسن حسن خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی نامی گرامی فلموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔ محسن خان نے پہلی فلم 1989 میں کی۔ بھارت کےبعدمحسن خان نے پاکستانی فلموں میں بھی ہیرو کےکردار بھی ادا کئے۔ محسن خان نےمجموعی طور پر 13 فلموں میں اداکاری کی۔

شعیب ملک ، وقاریونس ، سہیل تنویر ، راؤ افتخارانجم

محسن خان کی طرح پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ، وقاریونس اور راؤافتخارانجم باقاعدہ طور پر تو کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا۔ لیکن وہ بھارت کی ایک فلم میں بطور مہمان اداکار کردار ادا کرچکے ہیں۔ بھارتی فلم وکٹری میں ایک کرکٹر کی کہانی بیان کی گئی۔ اور اس فلم میں شعیب ملک ، وقاریونس ، سہیل تنویر اور راؤ افتخارانجم بھی مختلف کردار ادا کرتے نظرآئے۔
وکٹری فلم ایک کرکٹ کےکردار پر مبنی تھی اسی لئے اس فلم میں پاکستانی کھلاڑیوں کےعلاوہ بھی دنیائے کرکٹ کےکئی مایہ ناز کھلاڑیوں نےاداکاری کےجوہر دکھائے۔ جن میں اے بی ڈویلیئرز۔ گریم اسمتھ۔ البائی مورکل۔ چمندا واس ، سنتھ جےسوریا ۔ اجنتھا مینڈس ۔ کمار سنگاکارا ۔ بریٹ لی۔ ڈین جونز ۔ اسٹورٹ کلارک اور بھی بہت سے بین الاقوامی کرکٹرز شامل تھے۔

بریٹ لی

آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی بھارتی فلموں میں کام کرنے کےعلاوہ گلوکاری بھی کرچکےہیں۔ بریٹ لی نے بھارت کی معروف گلوکارہ آشابھوسلے کےساتھ ہندی گانا بھی گاچکےہیں۔ اسکےعلاوہ بریٹ لی نےکئی انگلش گانے بھی گنگنائےہیں۔

ڈوائن براوو

ویسٹ انڈیز کےآل راؤنڈر ڈوائن براوو نےفلموں میں توکام نہیں کیا لیکن وہ گلوکاری میں بہت نام کماچکےہیں۔ براوو کا 2016 میں ورلڈٹی ٹوئنٹی میں گایا گیا گانا چیمپیئن بہت مشہور ہوا۔۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم سے منسلک ہونے کےبعد براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی آفیشل گانا گایا۔

اجےجڈیجا

بھارت کے مستندبلےبازوں میں شمارہونے والے اجےجڈیجا نے بھی ریٹائرمنٹ کےبعد فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ لیکن وہ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ اجےجڈیجا نے 2003 میں بھارتی فلم کھیل میں بطور ہیرو کردار ادا کیا لیکن یہ فلم ناکام ثابت ہوئی جسکےبعد اجےجڈیجا نے فلمی دنیا کو خیرباد کہ دیا۔

سنیل گواسکر

بھارت کےمایہ ناز بیٹسمین سنیل گواسکر کو دنیائے کرکٹ میں اعلی مقام حاصل ہے۔ سنیل گواسکر بھی کرکٹ کےبعد فلمی انڈسٹری میں قسمت آزماچکےہیں۔ سنیل گواسکر نے مراٹھی زبان کی فلم ساولی پریمچی میں اداکاری کےجوہردکھائےہیں۔ سنیل گواسکر نصیرالدین شاہ کی فلم مالامال میں بھی کردار ادا کرچکےہیں۔

کپل دیو

بھارت کو 1983 میں ورلڈچیمپیئن بنانےوالے کپتان کپل دیو نے باقاعدہ طور پر تو کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن وہ فلموں میں بطور مہمان اداکار کردار نبھاچکےہیں۔ ان فلموں میں سےقابل ذکر اقبال ۔ مجھ سے شادی کروگی اور اسٹمپڈ شامل ہیں۔

سالیل انکولا

سالیل انکولا نے بھارت کےلیجنڈبیٹسمین سچن ٹنڈولکر کےساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا لیکن وہ کرکٹ کےمیدان میں توزیادہ کامیاب نہیں ہوسکے لیکن انہوں نے فلم انڈسٹری میں قابل قدر نام کمایا۔ انکی نامی گرامی فلموں میں کروک شیترا۔ چرا لیا ہے تم نے شامل ہیں۔ سالیل انکولا نے فلموں کےڈراموں میں کام کیا اور خوب نام کمایا۔ سالیل کا سب سےکامیاب ڈراموں میں چاہت اور نفرت اور شششش۔۔۔ کوئی ہے۔۔۔۔ شامل ہے۔۔۔

یووراج سنگھ

بھارت کےمایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ کرکٹ کےمیدانوں پر آنے سے کئی سال پہلے فلمی دنیا میں قدم رکھ چکےتھے۔ یووراج سنگھ نے پچپن میں ایک پنجابی فلم میں چائلڈاسٹار کےطور پرکام کیا۔ اس فلم میں انکےوالد یوگراج سنگھ بھی شامل تھے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے