پشاور زلمی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پشاور زلمی نے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز سے ہرادیا۔ معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز سے ہرادیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 265رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے ایک وکٹ پر 264رنز بنائے
کامران اکمل اور امام الحق نے 62,62رنز بنائے نوجوان حیدر علی صرف انیس گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے شاندار 60رنز بنائے ۔ لیام ڈاسن نے 35 اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 29 رنز بنائے۔ کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی اور لیام ڈاسن ریٹائرڈ آوٹ ہوئے۔پریکٹس کی غرض سے دیگر بیٹسمینوں کا موقع دیا گیا
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8وکٹوں پر 193رنز بناسکی۔ بین کٹنگ 53رنز بناکر نمایاں رہے پشاور زلمی کی جانب سے لیام ڈاسن اور محمد محسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو میں فاسٹ باولر راحت علی نے کہا پی ایس ایل فائیو سے قبل پریکٹس میچز سے مین ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پریکٹس میچ سے بیٹسمینوں اور باولرز کو اچھی پریکٹس ملی اور خوشی ہے کہ میچ میں پوری ٹیم ایونٹ کے تیار اور پراعتماد دکھائی دی

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے