پی ایس ایل کا پہلا معرکہ، کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ؟

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز آج ہورہا ہے۔ لیگ کے پہلے ہی میچ میں دو چیمپیئن ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سابق دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونئیٹڈ کےدرمیان ہوگا۔ پاکستانی وقت کےمطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے میچ کےلئے کڑی تیاریاں کی ہیں۔ کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان نے پی ایس ایل ٹرافی کےساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ دونوں کپتان جیت کےلئے پرعزم ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے دفاعی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے تھوڑا دباؤ ہوگا لیکن وہ کوشش کریں گے کہ گزشتہ سیزن کی کارکردگی کےتسلسل کو برقرار رکھیں۔ میچ میں جیسن رائے اور شین واٹسںن اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ احمدشہزاد تیسرے نمبر پرکھیلیں گے۔ زاتی کارکردگی سے متعلق سرفراز نے کہا کہ وہ جس نمںبر پو ٹیم کو ضرورت ہوگی اس نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور عمدہ کھیل پیش کریں گے۔
شاداب خان نے کپتانی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سینیئرز اور غیرملکی کھلاڑیوں کی موجودگی سے کپتانی آسان ہوگی۔ جہاں مشکل پیش آئے گی ان سے رائے لوں گا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے