پلیئرز ہوجائیں تیار ۔۔ امتحان کا وقت آپہنچا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020مںک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 26فروری بروز بدھ کو کینبرا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈرینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔انفرادی رینکنگ میں بسمہ معروف دنیا کی 11ویں بہترین بیٹر اور انعم امین 13ویں بہترین باؤلر ہیں۔

17 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کُل 23 میچز کھیلے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے 10 بہترین ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کی اس جنگ میں صف آراء ہوں گی۔ میزبان آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلاجائے گا۔ ایونٹ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی خواتنف کرکٹ ٹمں مگاا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ بی مں شامل دیگر ٹموبں مںس انگلنڈڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لنڈ اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیمیں شامل ہںگ۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم26فروری کو کینبرا مں، اپنا پہلا میچکھیلنے کے بعد 28 فروری کو اسی میدان پر انگلنڈرکے خلاف میچ کھیلےگی، جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لنڈا کے خلاف مدٹان مں اترے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کی ہے۔ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

مسلسل ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والی بسمہ معروف پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔میگا ایونٹ کے لیے نیشنل ویمنز اسکواڈ میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جویریہ خان، منیبہ علی، انعم امین اور ندا ڈار شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 سے لے کر اب تک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کُل 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہے، جس میں سے پاکستان کو 6 میں کامیابی اور 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیانایک میچ ابتدائی طور پر برابر رہا جو بعدازاں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے سپر اوورمیں اپنے نام کرلیا۔

تاحال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے کسی بھی بیٹر کی بہترین اننگز 74 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ جویریہ خان نے یہ ریکارڈگذشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔انہوں نے 52گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز انعم امین کو حاصل ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف راؤنڈ میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا گیا تھا۔

اس موقع پر کسی بھی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز رکھنے والی اسپنر انعم امین ایونٹ مںی شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے