ملتان سلطانز کا ہوم گراؤنڈ پر فاتحانہ آغاز

پی ایس ایل فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو6وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 124 رنز کا ہدف31 گیندوں قبل 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے تجربہ کار باؤلر سہیل تنویر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئےمحض 13 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پشاور زلمی کو18.3اوورز میں 123 رنز پر ڈھیر کردیا۔ مہمان ٹیم کے محض تین بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں۔

نوجوان کرکٹر حیدر علی 27 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 47 رنز کی اننگز کھیل کر پشاور زلمی کے سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ لیام ڈاسن 22 اور کامران اکمل 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد الیاس اور محمد عرفان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں رائیلی روسو اور خوشدل شاہ کے درمیان 77 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے ملتان سلطانز کو فتح دلادی ۔رائیلی روسو 49اور خوشدل شاہ 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔دونوں کھلاڑیوں کی انفرادی اننگز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر سہیل تنویر کو منک آف دی مچر کا ایوارڈ دیا گا ۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے