پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے انرجی ڈرنک ریڈ بال سے ہاتھ ملالیا ہے۔ دونوں ادارے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی ملک میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے صف اول پر کھڑی نظر آتی ہے ۔ آئندہ کرکٹ سیزن میں ریڈ بل کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کالج کرکٹ ٹیم کے درمیان کرایا جائے گا اور اس میں سے بہترین کھلاڑی زلمی کیمپ میں شریک ہوسکیں گے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس پرمسرت موقع پر کہا کہ ریڈ بل اور زلمی کے درمیان پارٹنر شپ ایک بڑی پیشرفت ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے گا ہم نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ریڈ بل کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی کا کہنا ہے کہ ریڈ بل کا دنیائے کھیل میں ایک اہم کردار ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ مل کر اپنے نوجوانوں کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی مواقع فراہم کریں گے۔

پارٹنر شپ کا آغاز ‘That One Inning’ ویڈیو سیریز کے ذریعے ہوگیا ہے جس میں شعیب ملک ، امام الحق اور دیگر پاکستانی اسٹارز اپنے کیریئر کے بہترین لمحات شیئر کررہے ہیں اور یہ بھی بتائیں گے کہ وہ کھیل کے لیے کس طرح فٹ رہتے ہیں۔
‘That One Inning’ کا آغاز جون کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے