ملتان سلطانز کو ہوم گراؤنڈ راس آگیا

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے دواسپنرزعمران طاہر اور شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئےکراچی کنگز کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 31 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد ملتان سلطانز کے اوپنر معین علی اور کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت نے ملتان سلطانز کواسکور بورڈ پر بڑا ہدف سجانے میں مدد دی۔

معین علی 65 اور شان مسعود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پرمیچ میں11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔

ان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنزبنائے۔

کراچی کنگز کے محمد عامر اور کرس جارڈن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ملتان سلطانز کے اسپنرز عمران طاہر اور شاہد آفریدی کی گھومتی گیندوں نےمہمان ٹیم کے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا شکار کیا۔

کراچی کنگز کے ابتدائی 6 کھلاڑی محض 87 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد عمید آصف اور چیڈوک والٹن نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر وہ بھی مہمان ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 29 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ عمید آصف 20 اور چیڈوک والٹن15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم17 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عمران طاہر نے 28 رنز کے عوض 3 اور شاہد آفریدی نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ مں شاندار بلے بازی کرنے پر معین علی کو منآ آف دی مچٹ کا ایوارڈ دیا گاو

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے