پشاور زلمی ٹیم کا بڑا نقصان

تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں۔ یاسرشاہ کو نوجوان اسپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان فٹ ہونے کے باعث محمد محسن ایک ہفتےکے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

23سالہ لیگ اسپنر محمد محسن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ میچ میں فیلڈنگ کے دوران لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان چوٹ لگ گئی تھی۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 2 میچز کھیلنے والے محمد محسن کو پشاور زلمی نے سلور کٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

دوسری جانب یاسر شاہ ایڈیشن 19-2017 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے