پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ پانچ بیٹسمین ۔۔۔!


پاکستان سپرلیگ کےپانچویں سیزن کےتیرہ میچز مکمل ہوچکے ہیں۔ لیگ میں شائقین کرکٹ چوکوں چھکوں سےخوب محظوظ ہوئے۔ پی ایس ایل 5 میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پرموجود ملتان سلطانز کےبلےبازچھائے ہوئے ہیں۔

1. رائلی روسوو

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کےرائلی روسوو نے لیگ کے 5 میچز میں 189 رنز اسکور کئے ہیں اور بلےبازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ رائلی روسوو لیگ میں ایک سینچری بھی کرچکےہیں انکا بہترین اسکور 100 رنز ہے۔

2. شان مسعود

ملتان سلطانز کےکپتان شان مسعود پی ایس ایل فائیو میں بہترین بلےبازوں میں دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔ شان مسعود نے 5 میچز میں 174 رنزبنائے ہیں۔ شان مسعود نے ایک نصف سینچری بنائی ہے اور انکا بہترین اسکور 61 رنز ہے۔

3. کامران اکمل

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پی ایس ایل 5 میں تیسرے بہترین بیٹسمین ہیں۔ کامران اکمل نے 4 میچز میں 173 رنزبنائے ہیں ۔ جس میں ایک سینچری شامل ہے۔ کامران اکمل کا بہترین اسکور 101 رنز ہے۔

4. جیسن رائے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےجیسن رائے نے 5 میچز میں 170 رنزبنائے ہیں۔جیسن رائے لیگ میں اب تک دو نصف سینچری بناچکے ہیں اور انکا بہترین اسکور 73 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

5. شین واٹسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےہی شین واٹسن پی ایس ایل 5 میں زیادہ رنزبنانےوالوں میں پانچویں نمبرپرہیں۔ شین واٹسن نے 5 میچز میں 139 رنز بنائےہیں۔ انکا بہترین اسکور 80 رنز ہے۔






ڈیرن سیمی

سوال 1

مجھے اسکا بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے اس سفر کا آغاز جب ہوا اور 2017 میں پہلا فائنل لاہور میں کھیلا گیا۔ وہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی جانب درست قدم تھا۔ اور 4 سال بعد اب یہاں پورا ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہےلیکن پاکستانی پورے ٹورنامنٹ سےمحظوظ ہوں گے اور یہ بہترین ٹورنامنٹ ہوگا

سوال 2

میرے خیال سے اسکی بنیاد اس بات پر ہے کہ آپکے کھلاڑیوں سےکیسے تعلقات ہیں۔ جیساکہ شاہدآفریدی ، وہاب ریاض ۔ حسن علی۔ مجھے یاد ہے پہلے سیزن میں جب میں پشاور زلمی ٹیم میں شامل ہوا۔ فرنچائز مالک سے لے کر ایمرجنگ کھلاڑیوں تک سب ایک فیملی کی طرح تھے۔ ہر کوئی جیتنے کےلئے یکجہ تھا۔ پشاور زلمی کےمداح جتنا مجھے چاہتے ہیں۔ میں بھی ان سے اتنا پیار کرتا ہوں ۔ میں اب اس ملک کا ہی ایک حصہ ہوں ۔ مجھے سوشل میڈیا پر مداحوں کےپیغامات ملتے رہتے ہیں

سوال 3

میں اچھا محسوس کررہا ہوں ۔ گزشتہ 2 سالوں میں اپنا سو فیصد نہیں دے سکا لیکن ہم نے ایک ٹیم کی حیثیت ست اچھا کھیلا اور ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنے دل سے کھیلتا ہے۔ ہم بالکل ہار نہیں مانتے اور بحیثیت لیڈر میں اپنے کھلاڑیوں سے یہی چاہتا ہوں۔ اگر ہم میچ نہیں جیت پاتے تو کوئی بات نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں ہم نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔ اس سال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ میں عمر ضرور بڑھی ہے لیکن ساتھ میں سمجھداری بھی بڑھی ہے۔

سوال 4

مجھے یاد ہے 2016 میں جب ڈرافٹ کی تقریب ہوئی تو مجھے ایک نئے نمبر سے واٹس ایپ پرپیغام آیا اور وہ جاوید آفریدی کا تھا۔ اگر مجھے صحیح طرح سے یاد ہے تو پیغام تھا زایم ڈیرن سیمی ۔ ستاسو کپال ٹیم ۔ اسکا مطلب ہے میں ڈیرن سیمی ہوں میں نے اور بھی پشتو کےلفظ سیکھے جیسے ڈیرا ڈیرا منانا۔ ہم لوگ بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہماری دوستی بڑھتی گئی اور پانچ سال ہوگئے میں یہیں ہوں ۔ کیرئیر کے اختتام پر جب میں ریٹائر ہوجاؤں گا اگر میں پاکستان آنا چاہوں گا تو میرے یہاں کچھ بھائی ہیں جنہیں میں فون کروں گا۔ یا دنیا میں جہاں بھی میں جانا چاہوں اور ہر کوئی اپنے کیرئیر میں اس طرح کےتعلقات بنانا چاہتا ہے۔

سوال 5

میں مداحوں کو یہ پیغام دوں گا کہ آئیں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں ۔ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہورہا ہے۔ دنیا کو دکھادیں کہ یہ ملک اصل میں کیا ہے۔ ہر میچ میں اسٹیڈیم بھرا ہونا چاہئے ۔ میں جانتا ہوں زلمی کےمداح تو ہر میچ میں اسٹیڈیم آئیں گے ۔ میں نئے مداحوں کوزلمی فیملی میں دعوت دینے کےلئے انتظار نہیں کرسکتا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے