کراچی اور اسلام آباد والوں ۔۔ تیار ہو ؟؟؟


پاکستان سپرلیگ میں آج چھٹی کےروز شائقین ایک میچ سےلطف اندوز ہوسکیں گے۔ پی ایس ایل کی سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ہوم گراؤنڈ پر ان ایکشن ہوگی۔ یونائیٹڈ کا مقابلہ پنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز سےہوگا۔ میچ رات سات بجےشروع ہوگا۔
راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سےبارش کا سلسلہ جاری تھا۔ محکمہ موسمیات نےآج موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری سنائی ہے۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پانچ میں سےدو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دو میچز میں شکست ہوئی اور ایک میچ بےنتیجہ رہا۔ کراچی کنگز کی ٹیم تین میچ کھیل کر ایک میں ہی فتح حاصل کرسکی ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کےدرمیان بارہ میچز ہوئےہیں۔ آٹھ میں یونائیٹڈ کامیاب رہے ۔ چار میں فتح کنگز کا مقدر بنی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے