دنیا کی نمبر ون ٹیم کا پول کھل گیا


بھارت کی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ سے باہر بری طرح آؤٹ کلاس ہوگئی۔ دورہ نیوزی لینڈ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے کےبعد ٹیسٹ سییریز میں بھی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
میچ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلےبیٹنگ کرائی اور پوری بھارت کی ٹیم دوسوبیالیس رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بڑا اسکور نہ کرسکی اور صرف دوسوپینتیس رنزبناسکی۔ پہلی اننگز میں سات رنز کی برتری حاصل کرنے کےباوجود بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بہت بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم صرف ایک سو چوبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے ایک سوبتیس رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے