ڈیرن سیمی اور جاویدآفریدی میں اختلافات، حقیقت کیا ہے ؟

پشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز اونر جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ پشاور زلمی کےکپتان اور مالک کےدرمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں۔ سیمی نےٹوئیٹرپیغام میں جاویدآفریدی کےساتھ اختلافات کی تردید کردی۔ سیمی نےلکھاکہ انہیں ایسی خبروں پرہنسی آرہی ہے۔ وہ جاوید آفریدی سے بھائی کی حیثیت سے پیار کرتے ہیں اور پشاور زلمی سے ان کا ساتھ ہمیشہ سے ہے۔۔
ڈیرن سیمی ٹیم کےساتھ پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتےبھی دکھائی دئے۔ ہیڈکوچ محمداکرم نےبھی سیمی کو کراچی کےخلاف میچ نہ کھلانے کی وضاحت دی۔ محمداکرم کا کہناتھاکہ ڈیرن سیمی کو آرام دیا گیا ہے۔ یہ کرکٹ کا حصہ ہےجب کوئی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے۔ تو اسکوریسٹ کراکے ان فارم پلیئر کو چانس دیا جاتا ہے۔ اور سیمی کا ساتھ ایسا ہی ہوا۔ اور جب مجھے لگےگا کہ انہوں نے اپنی فارم ری گین کرلی ہے تو وہ دوبارہ کھیلتے نظرآئیں گے ۔
کراچی کنگزکےخلاف میچ میں سیمی کو نہ کھلانے اور انکےسوشل میڈیا پرایک پیغام کےبعد سیمی اور زلمی ٹیم مینجمنٹ کےدرمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنےلگی تھیں۔ سیمی نےٹوئٹ کیا تھاکہ انہوں نےیہ سبق سیکھ لیا کہ آپ صرف اس وقت تک اہم ہیں جب تک آپکو دیا گیا کام پورا نہیں ہوجاتا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے