ملتان سلطانز نےسب کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی ٹیم بن گئی

پی ایس ایل فائیو کے22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو9وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 92 رنز کا ہدف14 گیندیں قبل محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغازمقررہ وقت سے تقریباََ 2:15 گھنٹے تاخیر سےہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث 9اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو کے علاوہ کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

اوپنر لیوک رونکی 18 کےانفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس پہنچے تو کولن منرو نے کپتان شاداب خان کے ہمراہ31 رنز کی شراکت قائم کی جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کی سب سے طویل شراکت داری تھی۔

کولن منرو 25اور شاداب خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔

ابتدائی تین بلے بازوں کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکااور مقررہ 9 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز ہی بنائے جاسکے۔کولن انگرام 6، آصف علی 4، رضوان حسین7اور عماد بٹ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرجیمز ونس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر میچ میں گرفت مضبوط کرلی۔ انہوں نے ذیشان اشرف کے ہمراہ 68رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔

ذیشان اشرف16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر میدان میں اترنے والے معین علی نے جیمز ونس کے ہمراہ 26 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ جیمز ونس 61 اور معین علی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف ساتویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر جیمز ونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے