بین ڈنک نے پی ایس ایل میں ریکارڈ قائم کردیا

لاہور قلندرز کےآسٹریلوی بلےباز بین ڈنک نے کراچی کنگز کےخلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔ بین ڈنک نے صرف چالیس گیندوں پر ننانوے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جس میں تین چوکے اور بارہ چھکے شامل تھے۔ بین ڈنک نے بارہ چھکے لگاکر پی ایس ایل کے ایک میچ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اور بین ڈنک ایک اننگز میں سب زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔ بین ڈنک نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف میچ میں دس چھکے لگائے تھے۔ بین ڈنک چالیس گیندوں پر ننانوے رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ڈنک اگر ایک رن اور بنالیتے تو تیزترین سینچری کا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیتے ۔ پی ایس ایل میں تیزترین سینچری کا ریکارڈ رائلی روسوو کے پاس ہے جنہوں تینتالیس گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے