کورنا وائرس اور پی ایس ایل میچز


کورنا وائرس کےپیش نظر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل میچز کےانعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنرکراچی نے وزیراعلی سندھ کو انتظامات سے آگاہ کیا اور بتایاکہ پی سی بی نےشائقین کےلئےہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ہدایت نامہ کےمطابق اسٹیڈیم میں موجود شائقین کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں صابن سے ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں ۔۔۔ چھینکتے وقت ٹشوپیپرز کا استعمال کریں ۔۔۔ ٹشو پیپر استعمال کرنے کے بعد کوڑا دان میں ڈالیں ۔۔۔ بخار ، نزلہ زکام یا کھانسی میں مبتلا افراد اسٹیڈیم آنے سےگریز کریں۔اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو بلا ضرورت ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگنےسے اجتناب برتنے کامشورہ دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو غیرضروری طور پر کرسیوں ۔۔۔ اسٹیل بار کو چھونے سےبھی منع کیا گیا۔ حکومت شائقین کےلئےحفاظتی اقدمات بھی کئے ہیں۔۔۔۔ نیشنل اسٹیڈیم میں فیومیگیشن اور اسپرے کیا گیا۔ داخلی دروازوں پر تھرمل اسکین مشینیں نصب کی جائیں اور مکمل اسکریننگ کےبعد مداحوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے