پی ایس ایل سیمی فائنل اور فائنل کےمیچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے علیم ڈار اورانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل دونوں امپائرز، علیم ڈار اور مائیکل گف17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول بالترتیب پہلے اور دوسرے سیمی فائنل میں بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجےملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں علیم ڈار کے علاوہ آئی سی سی امپائرز برائے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیاگیا ہے۔ علما ڈار اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل مںم سب سے زیادہ،42 مچو ں مںا امپائرنگ کرچکے ہںل۔

شوزب رضا ٹی وی اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد انیس بطور ریفری میچ کو سپروائزکریں گے۔

ایونٹ کادوسرا سیمی فائنل منگل کی شام 7 بجےکراچی کنگزاور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن راشد ریاض ،مائیکل گف کے ہمراہ آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز میں شامل آصف یعقوب ٹی وی اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

روشن ماہنامہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ جس کے لیےعلیم ڈار اور مائیکل گفکو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ بطور امپائر علیم ڈار کا تیسرااورمائیکل گف کا پہلافائنل ہوگا۔

احسن رضا کوایونٹ کے فائنل کے لیے ٹی وی امپائر جبکہ راشد ریاض کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔دوسری طرف روشن ماہنامہ کو ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے