پی ایس ایل ٹیموں میں تبدیلیاں

غیرملکی کرکٹر سکندر رضا سمیت قومی کرکٹر عابد علی اور نوجوان آلراؤنڈرسلمان علی آغا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی بطور متبادل کرکٹرز لیگ کا حصہ بنے ہیں۔

زمباوے کے آلراؤنڈر سکندر رضا(سلور کٹیگری) پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب دائیں ہاتھ کے بلے باز عابد علی اور سلمان علی آغالیگ کےناک آؤٹ مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔

متبادل کی حیثیتسے تینوں کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری ایونٹ کی ٹکلت کمیرز نے دی۔ کمی مں پی سی بی کے چف ایگزیکٹو آفسر وسم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمرک کھوسہ اور ڈاکٹر سہلر سلمو شامل ہں ۔

33 سالہ سکندر رضا،پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ڈیرن سیمی کے بعد دوسرے غیرملکی کرکٹر ہوں گے۔پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 17 مارچ کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔اس سے قبل آلراؤنڈر حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔

لاہور قلندرزاور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دئیے جانے کے بعد لیام لیونگ اسٹون، ٹام بنٹن، لوئس گریگری، لیام ڈاسن اور کارلوس بریتھ ویٹ وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ گذشتہ شب کرس لِین، ڈیوڈ ویزےاور سیکوگے پرسنا نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے