اچھی خبر ، تمام کرکٹرز کورونا فری قرار

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت سے واپسی کے بعد تمام کھلاڑیوں کو تنہائی میں رکھا گیا تھا اور تمام کھلاڑیوں کا 14 دنوں کا کورنٹائن مکمل ہوگیا ہے۔ اور خوش قسمتی سے کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ٹیم میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے تھے جو منفی آئے ہیں۔
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم بھارت کے دورہ پر تھی اور کورونا وائرس کے باعث سیریز منسوخ کردی گئی تھی جسکے بعد جنوبی افریقی ٹیم 18 مارچ کو اپنے وطن واپس پہنچی تھی۔
جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کا 14 روزہ کورنٹائن مکمل ہوگیا ہے لیکن کھلاڑی مزید 14 دن گھروں میں ہی محدود رہیں گے کیونکہ وہاں کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کررکھا ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے