کورونا کا خطرہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کیا ہوگا ؟


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کھیل روک دئے گئے ہیں۔ مختلف پابندیوں کے باعث کھیلوں کےمیدان سنسان ہیں۔ کرکٹ پر بھی کورونا وائرس کا اثر ہوا اور تمام ہی طرح کی کرکٹ اب تک ملتوی کی جاچکی ہے۔
کورونا کے اثرات کے پیش نظر رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور کرکٹ کے مستقبل سے متعلق چند روز قبل آئی سی سی بورڈ ممبران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مشاورت کی۔ آئی سی سی ممبران نے ورلڈ کپ کو فی الحال منسوخ کرنے کے بجائے تیاریاں جاری رکھنے پر اکتفا کیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کونسل کورونا کے باعث صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتی رہے گی اور اس سلسلے میں تمام ممبران سے رابطہ میں رہیں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے اور آسٹریلیا نے 6 ماہ تک تمام غیرملکی پروازوں کی آمد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے