باؤلنگ کوچ وقاریونس نے خبردار کردیا



وقاریونس نے سڈنی سے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ آن لائن ویڈیو سیشن کیا۔ وقاریونس کاکہنا تھا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیابی تدابیر اختیار کریں ۔ فی الحال کسی بھی قسم کی کرکٹ کے حق میں نہیں۔ احتیاط کا تقاضہ یہی یے کہ ابھی کوئی رسک نہ لیا جائے ۔
وقاریونس نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں کامیاب نہیں ہوئے تھے لیکن مثبت پہلو سامنے آئے تھے
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کی تیاری ضرور متاثر ہوں گی۔ کورونا وائرس سے پہلے ہماری ٹیم صحیح ٹریک پر تھی لیکن یہ مسئلہ صرف ہمارے ساتھ نہیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہے۔
شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔ شرجیل خان کے پاس بہت ٹائم تھا اسے سِلم ہوکر آنا چاہیے تھا لیکن شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔ سرفراز احمد سے متعلق وقاریونس نے کہا کہ سرفرازاحمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی۔
اس وقت بند دروازوں پر بھی میچز کرانا نا ممکن ہے۔ اگر یہ بیماری لمبی چلی تو پھر بند دروازوں پر میچز کرانے کا سوچا جاسکتا ہے۔ بند دروازے میں کھیل کروانے میں مزہ ختم ہوجاتا ہے۔۔ اگر وائرس والی صورتحال جلد ختم نہ ہوئی تو پھر مشکل فیصلہ ہوگا بند دروازے میں کرکٹ سرگرمیاں بحال ہوں۔
عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں، عمران خان کو بہت وقت سے جانتا ہوں وہ ارادے کے پکے ہیں۔
کرونا وائرس کی صورتحال میں وہ سوچ سمجھ کر فیصلے لے رہے ہیں۔ امید ہے کرونا وائرس کا خاتمہ جلد ہوگا۔

گھر میں بیٹھ کر کب تک میچز کی ہائی لائٹس دیکھوں۔۔ ایسا کرکے میں خود پاگل چکا ہوں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے