پی سی بی کو کھلاڑیوں کی فٹنس کی فکرستانے لگی

پی سی بی نے قومی کرکٹرزکے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق قومی اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ویڈیو کال پر ہوں گے ۔۔ ڈومیسٹک میں فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے کھلاڑی ہوں گیں۔۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے کرکٹرز کو پلان بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز اپنی ٹیموں کے ٹرینرز کو رپورٹ کریں گیں۔ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے پلان کی ویڈیو بھی بھجوائی جائے گی ۔ کرکٹرز کی یہ اس سیزن کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے، چھٹی ٹیسٹنگ جون میں ہو گی ۔ جون میں ہونے والے ٹیسٹ میں جم ، اسکن فولڈ اور ایک کلو میٹر رننگ بھی شامل ہو گی ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 23 اور 24 مارچ کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے تھے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے