سعید انور اور عامر سہیل، آج بھی مداحوں کی مقبول ترین ٹیسٹ جوڑی قرار



90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں. پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم ٹیسٹ اوپنرز پیئرز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا.

2 روز تک جاری رہنے والی سرگرمی کو ٹوئیٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود سوشل میڈیا کے 10 لاکھ صارفین نے دیکھا. اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی مہم میں اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیوں کا انتخاب کیا.

سابق کپتان سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں 45 کے زائد کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جبکہ عامر سہیل نے مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنائے.

اس سرگرمی میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی رہی. سعید انور اور حنیف محمد تیسرے جبکہ سعید انور اور محمد حفیظ چوتھے ڈریم پیرز قرار پائے.

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے