قومی کرکٹرز کےتمام خدشات دور ہوگئے ؟؟

۔ دورہ انگلینڈ سےمتعلق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی۔ جس میں سی ای او وسیم خان ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان ۔ ڈاکٹرسہیل سلیم اور کوچ مصباح الحق بھی شامل تھے۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ پر کھلاڑیوں کی صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبردار ہونے کا بھی آپشن ہے۔۔ بریفنگ میں کھلاڑیوں کو بتایاکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کےلئے پچیس کھلاڑیوں کو انگلینڈ لےجانے کا پلان ہے۔ جو دورے کےاختتام تک وہیں رہیں گے۔ کھلاڑیوں کو آئندہ تین ماہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنا پڑے گا۔ اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو آگاہ کیا جاتا رہےگا۔ پی سی بی نےکھلاڑیوں کو بریفنگ دی کہ آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کےمطابق جون میں ٹریننگ سیشن کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے