کورنا وائرس کے بعد کرکٹ کے میدان بحال ہونے کو تیار



کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان ویران کئے۔ کرکٹ کا کھیل بھی عالمی وبا سے نہ بچ سکا لیکن اب تقریبا تین ماہ تک معطلی کے بعد کرکٹ کے میدانوں کی رونقیں بحال ہونے کےلئے تیار ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اب سیریز کے انعقاد کے لئے صرف برطانوی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے میڈیکل پینل کے مشورے کےبعد سیریز کےلئے رضامندی ظاہر کی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے میڈیکل پینل کو سیریز کےلئے بائیو سیکیور سسٹم کے بارے میں مکمل آگاہی دی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ جولائی میں شیڈول ہے۔ جس میں کیریبئین ٹیم نے تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی ، دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی اور تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچز صرف مانچسٹر اور ساؤتھ ہیمپٹن کے میدانوں پرہی ہوں گے کیونکہ ان گراؤنڈ کے ساتھ ہی ہوٹل موجود ہے جہاں ٹیم قیام کرے گی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کےخلاف سیریز کھیلے گی۔ جس میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کےمیچز بھی صرف مانچسٹر اور ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے