ووسٹر میں پاکستانی ٹیم کب کب پریکٹس کرے گی ؟

پاکستان کی وورسٹر میں ٹریننگ کا شیڈول جاری

یکم جولائی 2020ء:

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے وورسٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں ہوگی۔

وورسٹر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

2 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

3 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

5 سے 6 جولائی:

قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد۔ میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا۔

7 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

8 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

9 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

10 جولائی:

تین گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

11 سے 12 جولائی:

قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد۔ میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے ہوگا۔

13 جولائی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈربی روانگی

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے