بھارتی کرکٹرز گھر کےباہر بھی شیر


بھارتی کرکٹ ٹیم کےحوالے سے ایک جملہ اکثراستعمال کیا جاتا ہے کہ بھارتی ٹیم صرف گھر کی شیر ہے۔ مطلب بھارتی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر تو بڑی بڑی ٹیموں کو باآسانی ہرالیتی ہے اور اسکےبیٹسمین اپنے میدانوں پر رنز کےانبار لگادیتے ہیں لیکن ایشیا سے باہر کےمیدانوں پر بیٹسمین فیل ہوجاتےہیں۔ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا میں بھارتی کھلاڑی ہوم گراؤنڈ جیسا پرفارم نہیں کرپاتے۔
لیکن اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائےتو اسکےبالکل برعکس نظر آتا ہے۔ کرکٹ کے سب سے مشکل اور روایتی ٹیسٹ فارمیٹ کی بات کی جائےتو براعظم ایشیا سے باہر سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑیوں میں بھارتی بیٹسمین ہی شامل ہیں۔ پاکستان میں جاویدمیاں داد ، ظہیرعباس ، سری لنکا میں اروندا ڈی سلوا ، سنتھ جےسوریا ، کمارسنگاکارا جیسے مایہ ناز بیٹسمین گزرے لیکن ایشیا سے باہر رنز کےمقابلے میں کوئی بھارتی بیٹسمینوں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکا۔
ایشیا سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے ایشیائی بیٹسمینوں میں بھارت کےسچن ٹنڈولکر سرفہرست ہیں۔ ٹنڈولکر نے 77 ٹیسٹ میچز میں 50.37 کی اوسط سے 6247 رنزاسکور کئے۔ دوسرا نمبر بھی بھارت سےتعلق رکھنے والے بیٹسمین کا ہے۔ راہل ڈریوڈ نے 68 ٹیسٹ میچز میں 54.58 کی اوسط سے 5895 رنزاسکور کئے۔ تیسرے نمبر پر موجود بھارت کے وی وی ایس لکشمن نے 61 ٹیسٹ میچز میں 4105 اور چوتھے نمبر پر موجود سنیل گواسکر نے 46 ٹیسٹ میچز میں 3868 رنزاسکور کئے ہیں۔ پانچواں نمبر پاکستان کے انضمام الحق کا ہےجنہوں نے 51 ٹیسٹ میچز میں 3725 رنز ایشیا سے باہر کےمیدانوں پر اسکور کئےہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے