آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی ٹیم کہاں پہنچی ؟

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا بھی حصہ ہے۔۔۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائےتو بھارت کی ٹیم تین سوساٹھ پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔۔۔ آسٹریلیا کا دوسوچھیانوے پوائنٹس کےساتھ دوسرا نمبر ہے۔۔۔
پاکستان کےخلاف مانچسٹرٹیسٹ میں کامیابی سےانگلینڈ نےچالیس پوائنٹس حاصل کئے۔ اور تیسرے نمبر پر موجود انگلش ٹیم کےپوانٹس کی تعداد دوسوچھیاسٹھ ہوگئی۔۔۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبرپر ہے اور اسکے پوائنٹس ایک سواسی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ایک سوچالیس پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کےخلاف سیریز کےباقی دو میچز جیت کرقومی ٹیم چوتھے نمبر پرآسکتی ہے۔
سری لنکا کا چھٹا، ویسٹ انڈیز کا ساتویں اور جنوبی افریقا کا آٹھواں نمبر ہے۔ بنگلہ دیش ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے آخری نویں نمبر پر ہے۔ چیمپیئن شپ کا فائنل ٹاپ ٹو ٹیموں کےدرمیان ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے