مانچسٹرٹیسٹ میں شکست کےباوجود عمدہ پرفارمنس والوں کی ترقی

پاک انگلینڈ مانچسٹرٹیسٹ کےاختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔۔۔ بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیوون اسمتھ سرفہرست ہیں۔ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین بابراعظم بدستور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ میچ کی پہلی اننگز میں ایک سوچھپن رنزبنانے والے شان مسعود کی رینکنگ میں چودہ درجہ ترقی ہوئی۔ شان نےکیرئیربیسٹ انیسویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلینڈ کےجوز بٹلر، اولی پوپ اور کرس ووکس کی رینکنگ بھی بہترہوئی۔
ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےپیٹ کمنز کا پہلا نمبرہے۔ انگلینڈ کےاسٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمدعباس تین درجہ ترقی کےبعد ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہوگئے۔ وہ جوش ہیزل ووڈ کےساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پرموجود ہیں۔ یاسرشاہ دو درجہ ترقی کےبعد بائیسویں نمبر پر آگئے۔ شاداب خان کی انہترویں رینکنگ برقرار ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے