بابر اور فہیم کی دھماکہ دار واپسی، ناردرن کو پہلی شکست ہوگئی

فہیم اشرف کی شاندار آلراؤنڈ کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ نے ناردرن کی فتوحات کو بریک لگادی ہے۔ آلراؤنڈر کی 4 وکٹوں کے بعد ناقابل شکست نصف سنچری اور بابراعظم کے ناٹ آؤٹ 86 رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ناردرن کو ایونٹ میں یہ پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 جبکہ 26 گیندوں کا سامنا کرنے والے فہیم اشرف 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آلراؤنڈر کی برق رفتار اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اوپنرز کامران اکمل 21 اور عبداللہ شفیق 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ ایونٹ میں پہلی بار مشکلات کا شکار نظر آئی۔ فہیم اشرف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ناردرن کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 52 رنز پر گرچکی تھیں جس کے بعد آصف علی اورشاداب خان کی 87 رنز کی شراکت کی مدد سے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

آصف علی نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 67 جبکہ شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فہیم اشرف نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عرصے سے ایک اچھی آلراؤنڈ کارکردگی کے منتظر تھے جو بالآخر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انہیں نصیب ہوئی۔ آلراؤنڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں بابراعظم نے کریز پر ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور کپتان ایک حکمت عملی کے تحت مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں تھے، جس سے کامیابی حاصل کرنے میں بہت مدد ملی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے