انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کا امکان؟

مشکل وقت میں بھرپور مدد اور پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی دور رس پالیسی کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کرکٹ کی بھرپور حمایت اور مدد کا فیصلہ کیاہے

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مشکل وقت میں ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا دل سے قدر کرتا ہے اور جواب میں پی سی بی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاچکا ہے

جنوری فروری میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کے لیے یو اےای میں موجود ہوگی، اس دوران جنوری کے وسط میں انگلینڈ کی ٹیم کے مختصر دورہ پاکستان کا امکان خارج از امکان نہیں

زرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے ابھی معاملہ حتمی نہیں کیونکہ پاکستان ٹیم بارہ جنوری کو نیوزی لینڈ سے واپس وطن پہنچے گی اور پھر چھبیس جنوری سے جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آغاز پاکستان میں ہوگا

کھلاڑیوں کی ورک لوڈ مینجمنٹ اور مختصر ون ڈو کی وجہ سے سیریَزکو شیڈول کرنا چیلنج ہوگا تاہم اس حوالے سے معاملہ چند دن میں واضح ہوگا.

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے