بلوچستان کے فرسٹ الیون اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں



راولپنڈی، 14 اکتوبر 2020:

بلوچستان فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

سیکنڈ الیون میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ فاسٹ باؤلر اختر شاہ کو عمید آصف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عمید آصف ایونٹ کے پانچ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

اختر شاہ نے لاہور میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار عاکف جاوید بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ا ن کی جگہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر تاج ولی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاج ولی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون کے 5 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے