ُپاک زمبابوے سیریز، کون اِن کون آؤٹ ؟

زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پریس ریلیز کے ذریعے زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان کرے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بائیس یا تیئیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ سیریز سے قبل انٹرا اسکواڈ ون ڈے میچز بھی پلان کیے جارہے ہیں۔ زمبابوے کےخلاف سیریز میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔۔۔ خوشدل شاہ ۔ عبداللہ شفیق کو موقع مل سکتا ہے۔۔ انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ محمدموسٰی کی شمولیت متوقع ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی شامل کئےجانے کا امکان ہے۔۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ دوسرے وکٹ کیپر کےلئے روحیل نذیر کا نام زیرغور ہے۔ سرفرازاحمد کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز تیس اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔۔۔ زمبابوے کی ٹیم بیس اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے