پاک زمبابوے سیریز کےلئے بڑا اسپانسر

جمعہ سے شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر لیگ میں شامل ان تینوں میچوں کا ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔

آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسر جبکہ سروس ٹائرزنےتین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہنا ہے کہ وہ برائیٹو پینٹس، آئی ٹیل موبائل اور سروس ٹائرزکو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ان اسپانسرز کا کرکٹ کی فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کے مشکور ہیں۔

خواجہ زین سکہ،برائیٹو پینٹس:

برائیٹو پینٹس کے خواجہ زین سکہ کا کہنا تھا کہ برائیٹو پینٹس کا کرکٹ سے ایک خاص تعلق ہے اور وہ ماضی کی طرح پاکستان کرکٹ سے اپنی شراکت داری کو مزیدفروغ دیتے رہیں گے۔

ذیشان یوسف، آئی ٹیل موبائل:

آئی ٹیل موبائل کی نمائندگی کرتے ہوئے ذیشان یوسف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی اسپانسرشپ میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹیل پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہواایک موبائل برانڈ ہے اور وہ اس دوران کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کاخواہشمند ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے