پی سی بی نے میچز کا وینیو تبدیل کردیا


لاہور میں خراب موسم کے باعث نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کردئیے گئے ہیں۔

لہٰذا فائنل سے قبل ایونٹ کے آخری دونوں راؤنڈز کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے فائنل کے وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سندھ اور سدرن پنجاب کے مابین ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کا مریدکےکنٹری کلب میں شیڈول تین روزہ میچ اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

اس راؤنڈ کے ابتدائی طور پر13 نومبر کو لاہور میں شیڈول میچز اب 14 نومبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے آئندہ میچز کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

نیا شیڈول:

13 تا 15 نومبر:
سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام مریدکے کنٹری کلب
14 تا 16 نومبر:
بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام ایوب پارک گراؤنڈراولپنڈی
کے پی بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد
18 تا 20 نومبر:
بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی
ناردرن بمقابلہ سندھ بمقام ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی
خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد
22 تا 24 نومبر:
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد
ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی اسلام آباد
27تا 30 نومبر:
فائنل (مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے )

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے