معروف آل راؤنڈر نے بڑا ہدف بنالیا

آخری اوور میں چار گیندوں پر چار بلندو چھکے لگاکر ویسٹ انڈیز کو دو ہزار سولہ کا ورلڈ ٹی ٹوئٹی جتوانے والے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو چمیین بنانے کے لیے پرعزم ہیں.
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں Zalmi TV کو خصوصی انٹرویو میں کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ پوری توجہ ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہے، تین میچز جیت کر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں، کارلوس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ایس ایل پلے اف کا ہونا اور پاکستان آنا باعث خوشی ہے.،پشاور زلمی سے ایک بار پھر منسلک ہونا بہترین ہے، زلمی ٹیم فیملی کی طرح ہے، اور اپنا وقت بھرپور طریقے سے انجوائے کررہا ہوں.
کرکٹ ہمارا جنون ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،

کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ پشاور زلمی اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنا چاہتا ہوں
کویڈ19کے دور میں اپنے کھیل سے پاکستانی شائقین کرکٹ کےچہروں پر مسکراہٹ لانا باعث خوشی ہوگا، کارلوس بریتھ ویٹ
نے کہا کہ پاکستانی فینَز سے درخواست کروں گا کویڈ19سے بچاو کے لیے بہت احتیاط کریں،

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے