بابراعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بہترین کھلاڑی قرار



کراچی، 17 نومبر 2020ء:

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے 12 میچوں میں 473 رنز بنانے والے بابراعظم کو ایونٹ کا بہترین بیٹسمین بھی قرار دیا گیا ہے، انہوں نے اس دوران تین میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بابراعظم کراچی کنگز کے دوسرے بلے باز جو اب تک یہ ایوارڈ حاصل کرسکیں گے۔ اس سے قبل روی بوپارہ نے سال 2016 میں ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 329 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 11 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 7.11 اکانومی ریٹ کے ساتھ17 وکٹیں حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھی کھلاڑی بین ڈنک کو وکٹوں کے پیچھےسب سے زیادہ شکار کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران وکٹوں کے پیچھے9 شکار کیے۔

پشاور زلمی کے حیدر علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 قرار دیا گیا۔ بیس سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کے پہلے حصے میں شاندار انفرادی کارکردگی کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی تھی۔ انہوں نے ایونٹ میں 26.56 کی اوسط سے239 رنز بنائے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایورڈ بھی لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے حاصل کیا۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 10 کیچز پکڑ کر بہترین فیلڈر کا ایوراڈ حاصل کیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے