پاکستان کا ایک اور کرکٹر کورونا وائرس میں مبتلا


نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل مزید ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے اور اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد پی سی بی ایک اپ ڈیٹ جاری کررہا ہے، جو کہ مندرجہ ذیل ہے:

• اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے
• ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں
• نویں روز (جمعرات) کو ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے
• بارہویں روز کیے جانے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وہ انہیں ٹریننگ میں واپسی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کررہا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی اس عمل کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور وہ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے