شیعب نوید معاہدے میں توسیع نہیں لیں گے



لاہور ، 9 دسمبر 2020ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ آج اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹو مسٹر شعیب نوید اپنے معاہدے کی توسیع نہیں لیں گے،انکے معاہدے کی مدت 23 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔
شعیب نویدنے پی سی بی کو پچھلے سال جوائن کیا تھا ،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 آغاز سے اختتام تک پاکستان میں منعقد ہوئی، اس سارے ایونٹ کی کامیاب منصوبہ بندی میں انکا اہم حصہ رہا۔
مسٹر شعیب نوید کا کہنا ہے، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں پاکستان سپر لیگ کا پہلا پروجیکٹ ایگزیکٹیو ہوں۔پی ایس ایل میں میرے دوسرے دور کی اہم بات یہ ہے کہ ہم پی سی بی کی پوری ٹیم،ٹیم مالکان،سیکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان میں پورا سیزن کروانے میں کامیاب رہےہیں۔
میں نے ینگ فیملی کی موجودگی میں یہ محسوس کیا کہ مجھے ایک مختلف چیلنج کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے،میں اس کی مزید کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔
شیعب نوید کی رخصتی کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کی منصوبہ بندی اور معاملات سنبھالیں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے