پیپسی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کاپرنسپل پارٹنر بن گیا



لاہور، 20 جنوری 2020ء:

پیپسی آئندہ ایک سال کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پرنسپل پارٹنر بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پیپسی کے درمیان ایک سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اس معاہدے کی تقریب بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد اور ڈائریکٹرمارکیٹنگ پیپسی عائشہ جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کااطلاق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز سے ہوجائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کنگز میڈ اسٹیڈیم ڈربن میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے دوران پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ کٹس پر پیپسی، گیٹرویڈ اور کرکرے کے لوگوز چسپاں ہوں گے۔

بابرحامد،ڈائریکٹر کمرشلز پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ پی سی بی خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور پیپسی کے ساتھ حالیہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے حالیہ چند برسوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود نئی کرکٹرز کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈائریکٹر کمرشلز پی سی بی نے کہا کہ پیپسی ایک طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کا شراکت دار ہے اوران دونوں پارٹنرز کے تعلقات دن بدن مستحکم ہورہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ اس پارٹنرشپ کے ذریعے ملک میں خواتین کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

عائشہ جنجوعہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پیپسی:

پیپسی کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پیپسی نوجوانوں کا برانڈ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ میں پی سی بی کے ساتھ شراکت داری قائم کررہے ہیں۔ عائشہ جنجوعہ نے کہا کہ پیپسی اور پاکستان کرکٹ کے تعلقات دیرینہ ہیں اور ہم اس میں مزید استحکام لانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے گزشتہ چند سالوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور اب غیرملکی کوچ قومی خواتین کرکٹرز کی تربیت بھی کررہے ہیں، لہٰذا ہمارے خیال میں یہ موزوں وقت ہے کہ ہم پاکستان خواتین کرکٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کا آغاز کریں۔

-ENDS-

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے