ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے ہمارے ہیروز مہم کا آغاز



کراچی، 18 جنوری 2021ء:

انویرکس سولر انرجی کے اشتراک سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے ہمارے ہیروز مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل دوہزار بیس میں متعارف کروائی جانے والی مہم کو بہت پذیرائی ملی تھی، جہاں کبڈی کے ایتھلیٹ انعام بٹ، بانی اے سی ایف اینیمل ریسکیو عائشہ چندریگر، ماؤنٹین کلائمبر نذیر سلطان، ای اسپورٹس پلیئرارسلان اور فلم میکرفہیم عزوی جیسے نام شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کُل 32 ہمارے ہیروز کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی انویرکس سولر انرجی کے اشتراک سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں بھی تعلیم، ثقافت، آرٹ، موسیقی، سماجی خدمت، کھیل، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

ان شعبہ جات میں نمایاں اور قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فینز مختلف کٹیگریز میں ہمارے ہیروز کے لیے نامزدگی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس سلسلے وہ کسی بھی فرد یا ادارے کو سماجی خدمت کے اعتراف میں نامزد کرسکتے ہیں۔

کٹیگریز:

تعلیم
آرٹس اور کلچر
سوشل ورک
سوشل انٹر پرینورشپ
اسپورٹس
سائنس اور ٹیکنالوجی
ہیلتھ کیئر

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشلز پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابر حامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ہمارے ہیروز مہم کی پذیرائی کے بعد ہم نے اس مہم کے ذریعےپاکستان کے ان سنگ ہیروز کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ رواں سال بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فینز کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ ان کٹیگریز میں شامل افراد یا تنظیموں کو نامزد کرسکتے ہیں۔

ذاکر علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انویرکس سولر انرجی:

انویرکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذاکر علی کا کہنا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک بار پھر ہمارے ہیروز کی مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ ہم نے پی سی بی کے تعاون سے پاکستان کے ان سنگ ہیروز کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ جاری رکھاہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے