جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان



کراچی، 24 جنوری 2021ء:

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا.

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے.

سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ:

اوپنرز: عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)

مڈل آرڈر بیٹسمین: اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)

آلراؤنڈرز: فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)

وکٹ کیپرز: محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)

اسپنرز۔ نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)

فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے