عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے



کراچی، 4 فروری 2021ء:

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عباس آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں اپنی 18ویں پک کا استعمال نہیں کیا تھا،لہٰذا اب اپنی 18ویں باری کااستعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 19 سالہ آلراؤنڈر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

عباس آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر تھے۔

عباس آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے