پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کی تفصیلات جاری



لاہور، یکم فروری2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آخری ایونٹ پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ 13 سے 23 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز 6 فروری سے راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے،جہاں وہ 7 سے 12 فروری تک ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

پینتالیس اوورز پر مشتمل ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں 23 فروری کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

پی سی بی کے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تمام کھلاڑیوں کے دو کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ ان کے گھروں میں اور دوسرا ہوٹل پہنچنے پر کیا جائے گا۔ان دونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

اس 16 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں صرف ان کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے کہ جو یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعد پیدا ہوئے۔ ایونٹ کے لیے تمام ٹیموں کے اسکواڈز کو اوپن ٹرائلز کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ ان اسکواڈز کے لیے ملک بھر کے 18 مختلف مقامات پر اوپن ٹرائلز لیے گئے۔

شیڈول:

13 فروری :بلوچستان بمقابلہ سندھ ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم،سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا ، راول کرکٹ گراؤنڈ
15 فروری :بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم،خیبر پختونخوا بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
17 فروری :بلوچستان بمقابلہ ناردرن ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ خیبر پختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
19 فروری :بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، ناردرن بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
21 فروری :بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
23 فروری: فائنل (ٹاپ دو ٹیمیں) ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

اسکواڈز:

بلوچستان :عبدالصبور (پشین) ، عادل امداد خان (کوئٹہ) ، ایمل خان ڈاوی (کوئٹہ) ، انور شاہ (نوشکی) ، دنیا خان (لورالائی) ، احسان اللہ (لورالائی) ، اکرام اللہ (کوئٹہ) ، انعام اللہ (کوئٹہ ) ، ایم جنید (خضدار) ، ایم قاسم (کوئٹہ) ، محسن علی (لسبیلہ) ، نور البشر (ژوب) ، سجاد خان (لورالائی) ، شاہد علی (جعفرآباد) ، عذیفہ گل (کوئٹہ) اور ذوالقرنین (نوشکی)

اسپورٹ اسٹاف : راج ہنس (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، اسد احمد (فزیو) ، افتخار حسین (ٹرینر) اور حسن احمد (اینالسٹ)

سنٹرل پنجاب: عبدالرحمٰن (فیصل آباد) ، التمش عباس (لاہور) ، ارسلان ریاض (فیصل آباد) ، اویس علی (سیالکوٹ) ، اذان اویس (سیالکوٹ) ، حمزہ نواز (لاہور) ، حسن علی (لاہور) ، ابتسام رحمن (فیصل آباد) ، ایم شعوبان (سیالکوٹ) ، مومن قمر (فیصل آباد) ، موسیٰ عظیم (سیالکوٹ) ، عبید شاہد (لاہور) ، رافے رانا (لاہور) ، راجہ بلاج(لاہور) ، شعبان سعید (فیصل آباد) اور عبید اللہ (لاہور)

اسپورٹ اسٹاف : محمد اشرف (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، انتخاب عالم (اسسٹنٹ کوچ) ، زوہیب اکرم (فزیو) ، روحیل علی (ٹرینر) اور منصور علی (اینالسٹ)

خیبر پختونخوا: عدنان خان (خیبر) ، احمد حسین (پشاور) ، چوہدری شجاع (ایبٹ آباد) ، خبیب خلیل (پشاور) ، ایم ایاز (مردان) ، ایم عرفان (پشاور) ، ایم جلال (صوابی) ، ایم لطیف (خیبر) ، ایم سلمان (خیبر) ، ایم طاہر (پشاور) ، ایم زبیر (پشاور) ، رضا اللہ (صوابی) ، ریاض اللہ (اپر دیر) ، سلمان خان (سوات) ، شاہ زیب خان (مانسہرہ) اور عزیر شاہ (پشاور)

اسپورٹ اسٹاف : محمد صادق (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، ثاقب فقیر (اسسٹنٹ کوچ) ، محمد طاہر (فزیو) ، فضل وہاب (ٹرینر) اور زین العابدین (اینالسٹ)

ناردرن :عامر حسن (راولپنڈی) ، ارسلان علی (اسلام آباد) ، اسد اللہ (اسلام آباد) ، عاطف ظفر (راولپنڈی) ، اذان کبیر (کوٹلی) ، حماد رفیق (چکوال) ، ابراہیم سلطان (جہلم) ، افتخار احمد (مظفرآباد) ، احسان اللہ (اٹک) ، ارشاد احمد (راولپنڈی) ، محمد ارشاد (راولپنڈی) ، راجہ حمزہ وحید (اسلام آباد) ، سعد مسعود (راولپنڈی) ، شیراز خان (راولپنڈی) ، شمائل حسین (اسلام آباد) اور یزدان عباس رضوی (راولپنڈی)

اسپورٹ اسٹاف : سعید انور جونیئر (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، طاہر محمود (اسسٹنٹ کوچ) ، وسام اکبر (فزیو) ، مجاہد شاہ (ٹرینر) اور سید افراسیاب (اینالسٹ)

سندھ :عبدالرحمن (کراچی) ، ارباز خان (کراچی) ، داؤد عباس (نواب شاہ) ، حسن اقبال (کراچی) ، ایم رضوان (کراچی) ، ایم شایان سعد (کراچی) ، ناصرالدین (کراچی) ، نعمان علی (حیدرآباد) ، رومیل خان (کراچی) ، سعد آصف (کراچی) ، سعد بیگ (کراچی) ، عمر اعجاز (کراچی) ، وہاج رئیس (کراچی) ، زید احمد (کراچی) ، زین العابدین (جامشورو) اور زیان خان (کراچی)

اسپورٹ اسٹاف : ظفر اقبال (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، عاصم رضوی (اسسٹنٹ کوچ) ، احمد (فزیو) ، پرویز نبی (ٹرینر) اور محمد احسن (اینالسٹ)

سدرن پنجاب: ابوبکر عظیم (اوکاڑہ) ، عدنان شاہد (ڈیرہ غازی خان) ، عالمگیر خان (ملتان) ، عالم زیب خان (ملتان) ، علی شبیر (رحیم یار خان) ، عرفات احمد (ملتان) ، فہد کاشف (ملتان) ، حسیب گل (لودھراں) ، ایم دانش (مظفرگڑھ) ، ایم حامد (بہاولپور) ، ایم شان (ڈیرہ غازی خان) ، موہیر سعید (وہاڑی) ، مصطفی فیصل (بہاولپور) ، رانا عدیل (ملتان) ، سمیر منہاس (ملتان ) اور سرفراز ریاض (پاکپتن)

اسپورٹ اسٹاف : منظور الٰہی (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، سعود خان (اسسٹنٹ کوچ) ، محمد عرفان (فزیو) ، احمر ملک (ٹرینر) ، حافظ علی حمزہ (اینالسٹ)


– ENDS –

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے