اbookme.pk ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا ٹکٹنگ پارٹنر مقرر



لاہور، 9 فروری 2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ای ٹکٹنگ کمپنی bookme.pk کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کردیا ہے۔ایونٹ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

این سی او سی کی اجازت کے بعد لیگ کےچھٹے ایڈیشن میں 20 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت ہے۔کرکٹ فینز ان میچز میں شرکت کے لیے اپنی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے خرید سکیں گے۔

بک می ڈاٹ پی کے میں روپے کی منتقلی جاز کیش یا ایزی پیسہ سے کی جاسکے گی۔

ٹکٹوں کی قیمتوں سمیت مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد کا کہنا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے bookme.pk کو آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ بک می ڈاٹ پی کے کرکٹ فینز کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ فینز کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہے، اس دوران پی سی بی سماجی فاصلے سمیت کوویڈ 19 پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

فیضان اسلم، چیف ایگزیکٹو آفیسر بک می ڈاٹ پی کے:

چیف ایگزیکٹو آفیسر بک می ڈاٹ پی کے فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں،ہم فینز کو قطاروں میں کھڑے ہونے کی بجائے گھر بیٹھے ڈیجٹل انداز سے ٹکٹیں خریدنے کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کریں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے