ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا

• عاطف اسلم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کریں گے،گلوکارعمران خان، حمیمہ ملک اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گنگنانے والے گلوگار بھی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے

کراچی، 14 فروری 2021:

بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔اس ریکارڈڈ تقریب کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔

روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی فینز کو تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

یہ تقریب پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پر نشر ہوگی۔ تقریب کےنشر ہونے کے اوقات کار کے بارے میں بعد میں آگاہ کردیا جائے گا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے