اسلام آباد یونائیٹڈ سال 2021 کے خوشگوار آغاز کےلیے پرامید



لاہور، 16 فروری 2021:

سابقہ کارکردگی:
دوہزار بیس: چھٹی پوزیشن
دوہزار انیس: تیسری پوزیشن
دوہزار اٹھارہ: چیمپئن
دوہزار سترہ: چوتھی پوزیشن
دوہزار سولہ: چیمپئن

اسلام آباد یونائیٹڈ ایچ بی ایل سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے تسلسل سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہےمگر ایڈیشن 2020 میں اس کا پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر آنا تمام فینز کے لیے غیرمتوقع تھا۔

تاہم اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے ایڈیشن 2020 کے اختتام سے ہی اپنی خامیوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور یہ ضروری بھی تھا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کا اعزار حاصل کرچکی ہے۔

اب تو آلراؤنڈر حسن علی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن چکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف دس وکٹیں حاص کیں اور پھر ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں اہم ترین موقع پر چھکا جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ایک طرف کپتان شاداب خان اور دوسری طرف آل راؤنڈر فہیم اشرف کے بعد اب حسن علی کی شمولیت سے اسلام آباد یونائٹیڈ کا کمبی نیشن بہتر ہوا ہے اور یہ ٹائٹل کی دوڑ کے لیے مضبوط سمجھی جارہی ہے موجود ہیں۔

شاداب خان ایک نوجوان کپتان ہیں انہوں نے ایڈیشن 2020 میں 37.57کی اوسط اور 159 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 263 رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے اپنی لیگ اسپن باؤلنگ کی بدولت ایونٹ میں 8 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

رواں سال اسلام آباد یونائیٹڈ کےنئے کوچ جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر یوہان بوتھا ہیں۔انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسڑیلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز کی کوچنگ میں دو ایڈیشنز جیتے تھے، تاہم بعدازاں ڈین جونز نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا تھا۔

یوہان بوتھا نے گزشتہ سال آسڑیلیا میں کھیلی گئی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہری کینز کی نمائندگی کی تھی۔تجربہ کار کرکٹر اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سےبھی کام کر چکے ہیں۔اس سے قبل یوہان بوتھا کیربین لیگ(سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون وارئیرز کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے کولن منرو اب لیگ میں حصہ نہیں لے رہے تاہم یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کی جگہ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ فواد احمد اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

امریکہ کے فاسٹ باؤلر علی خان بھی ریپلیسمنٹ پک کی حیثیت سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر موسیٰ خان پیس اٹیک سنبھالیں گے۔ موسیٰ خان نے گزشتہ ایڈیشن میں بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر لوئس گریگری رواں سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔وہ میڈیم فاسٹ باؤلنگ اور دھواں دھار بیٹنگ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انڈر 19 کرکٹر محمد وسیم جونیئر اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر عاکف جاویدبھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہوں گے۔

نوجوان اسپنر احمد صفی عبداللہ بھی فواد احمد اور ظفر گوہر کے تجربے سے مستفید ہونے کی کوشش کریں گے۔

اسکواڈ: شاداب خان (کپتان)، حسن علی، الیکس ہیلز، آصف علی، فہیم اشرف، فواد احمد، علی خان، احمد سیفی عبد اللہ، افتخار احمد، لیوس گریگری، محمد وسیم جونیئر، فل سالٹ ، روحیل نذیر، حسین طلعت، موسی خان، پال اسٹرلنگ، ظفر گوہر، عاکف جاوید

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے